کوئٹہ ،لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کا پولیو مہم میں کام کرنے سے انکارکردیا

پیر 1 دسمبر 2014 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) لیڈی ہیلتھ ورکرزنے پولیو ٹیم پر فائرنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری تک پولیو مہم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا گزشتہ دنوں افسوسناک واقع میں شہید ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پولیو ٹیم پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا جائے گا تب تک پولیو مہم میں کام نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے صرف زبانی کلامی بیانات دےئے جاتے ہیں جب تک سیکیورٹی کو مو ثر نہیں بنایا جا ئے گا اس وقت تک پو لیو میں ہم حصہ نہیں لینگے۔