بچوں کوفکری اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، صحت مند بچے ہی ہمارے صحت مند مستقبل کے ضامن ہیں ، جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند بچے ہی ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی وفدسے گفتگو

پیر 1 دسمبر 2014 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بچوں کوفکری اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ایک صحت مند ماحول فراہم کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے صحت مند بچے ہی ہمارے صحت مند مستقبل کے ضامن ہیں ، جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند بچے ہی ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ اینجیلا کیرنیٹ کی قیادت میں کوئٹہ آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا یونیسف کی نمائندہ نے گورنر کو اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کم مگر دور دور تک بکھری ہوئی ہے اس کے باوجود بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن، پولیو اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اس موقع پر گورنر بلوچستان نے یونیسف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کے بچوں کو تندرست بنانے کے لئے جو کاوشیں کی جارہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کو خاص کر انسداد پولیو، بچوں کی تعلیم وتربیت اور صحت و صفائی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شعور وآگہی دینے کی اشد ضرورت ہے گورنرنے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ، دریں اثناء گورنر بلوچستان سے ایڈوکیٹ نوازخان بارکزئی نے بھی ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :