Live Updates

تحریک انصاف کو فیصل آباد میں فیصل آباد بند کرنے کا بھرپور جواب دیں گے‘ (ن) لیگ نے فیصل آباد کی تمام قومی و صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی‘ تاجر طبقہ حکومت کیساتھ کھڑا ہے‘ شہر کو بند نہیں کرنے دیں گے،

پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کی بات چیت

پیر 1 دسمبر 2014 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فیصل آباد میں فیصل آباد بند کرنے کا بھرپور جواب دیں گے‘ (ن) لیگ نے فیصل آباد کی تمام قومی و صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی‘ تاجر طبقہ حکومت کیساتھ کھڑا ہے‘ شہر کو بند نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ”آئی این پی“ سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے جبکہ تحریک انصاف کو وہاں پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ گذشتہ انتخابات میں فیصل آباد کی تقریباً ساری نشستیں مسلم لیگ(ن) نے حاصل کی تھیں جبکہ تاجر طبقہ آج بھی وہاں پر حکومت کیساتھ کھڑا ہے لہٰذا تحریک انصاف کو کسی صورت میں بھی فیصل آباد شہر کو بند نہیں کرنے دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات