ای ڈی اومحکمہ صحت کی غفلت ،ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ کی ملی بھگت ،پنجاڑ روڈ کہوٹہ میں جعلی عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے لگا لیے

پیر 1 دسمبر 2014 23:09

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)ای ڈی اومحکمہ صحت ضلع راولپنڈی کی غفلت اور ڈی ڈی ایچ او تحصیل کہوٹہ کی ملی بھگت پنجاڑ روڈ کہوٹہ میں جعلی عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے لگا لیے اپنے اپنے ہسپتالوں کے باہر بڑئے بڑئے نامی گرامی سپیشلیٹ ڈاکٹروں کے سائن بورڈلگا کر خود میٹرک فعل "ڈاکٹر"عوام کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے زمہ دار افسران ای ڈی اوضلع راولپنڈی اور ڈی ڈی ایچ او تحصیل کہوٹہ کی غفلت ولاپروائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر کے عین وسط پنجاڑ روڈ کہوٹہ میں جعلی اور انکوالیفاہیڈڈاکٹروں نے ہسپتال کھول رکھے ہیں ان چیک کرنے والا ڈی ڈی ایچ او تحصیل کہوٹہ بڑئے آرام سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں موجود اپنے دفتر میں مزے سے بیٹھا رہتاہے باہر نکل کر ان دو نمبر ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے خلاف کارؤائی کرناپتہ نہیں اپنی توعین محسوس کرتا ہے آج تک ڈی ڈی ایچ او تحصیل کہوٹہ نے ان کے خلاف کوئی کارؤائی نہیں کی ہر ماہ ہزاروں روپے پرکشش تنخواؤلینں والے محکمہ صحت کے اس افسر کے خلاف عوامی حلقوں نے سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔