مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے طے کیے گئے ہدف کو بڑی حد تک پورا کر لیا گیا ہے ‘عالمی ادارہ صحت

منگل 2 دسمبر 2014 13:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) عالمی ادار ہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے طے کیے گئے ہدف کو بڑی حد تک پورا کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لیے خود ہی 60 روز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ادارے نے بتایا کہ ہدف کے تحت یکم دسمبر تک لائبیریا اور سیئرالیون میں 70 فی مریضوں کا علاج اور انھیں الگ کرنا اور ہلاک شدگان کی 70 فیصد کی محفوظ تدفین شامل تھی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے اہلکار ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے کہا کہ صرف سیئرالیون میں طے کردہ ہدف سے زیادہ کامیابی ملی تاہم مریضوں کی تعداد کو ’صفر‘ یا اس کے مکمل خاتمے کیلئے اب بھی بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر بروس ایلورڈ کے مطابق لائبیریا سے اختتام ہفتہ پر جن ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں وہ ایبولا وائرس کی وجہ سے نہیں تھیں اور اب ان کو ایبولا کی فہرست سے نکال دیا گیا

متعلقہ عنوان :