طاہر القادری کی طبیعت ناساز ہونے سے 25 دسمبر کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ ‘ علاج کیلئے کل امریکہ روانہ ہونگے

منگل 2 دسمبر 2014 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے 25 دسمبر کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا، جلسے کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پاکستان عوامی تحریک نے 25دسمبر کو کراچی میں مزار قائد پر ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے منگل کو یہاں ڈاکٹر طاہر القادری کا تفصیلی طبی معائنہ کرکے انہیں علاج کیلئے فوری باہر جانے کا مشورہ دیا جس پر وہ کل بدھ کی صبح امریکہ روانہ ہونگے۔