500 نرسوں کی آسامیاں منظور، سمری مسترد ہونے کی خبر میں صداقت نہیں‘ترجمان محکمہ صحت

منگل 2 دسمبر 2014 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے ایک مقامی اردو روزنامہ میں نرسز کی 500 آسامیوں کی سمری محکمہ خزانہ سے مسترد ہوجانے کے بارے شائع ہونے والی خبرکی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ شائع ہونے والی خبر کے برعکس حکومت نے محکمہ صحت کو 500 نرسوں کی نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے اور اس بارے میں محکمہ صحت کی جانب سے اخبارات کو باقاعدہ خبر بھی جاری کی جا چکی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نرسوں کی آسامیوں کی سمری مسترد ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور اس طرح کی خبر کا شائع ہونا کسی غلط فہمی یا مس انفارمیشن کے باعث ہے ۔