اسلام آباد میں ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو پمز ہسپتال داخل کردیا گیا

منگل 2 دسمبر 2014 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) اسلام آباد میں ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو پمز ہسپتال داخل کردیا گیا ہے پمز ہسپتال کے ترجمان تصور نامی شخص کو داخل کرنے کی تصدیق کردی نجی ٹی وی نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ تصور چکوال کے رہائشی ہیں جن میں وائرس کے اثرات نظر آرہے ہیں تشخیصی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل افریقی ملک لائیبیریا سے کراچی آنے والے مسافر کو وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھاتاہم بعد میں ڈاکٹروں کی جانب سے معائنے کے بعد انہیں ایبولا سے کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔لائبیریا سے آنے والے 47 سالہ مسافر کو دوران پرواز تیز بخار کی شکایت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :