پنجاب بھر میں جعلی کھاد اور زرعی ادویا ت کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع؛ملتان اور شیخوپورہ سے 7 افراد گرفتار، مقدمہ درج،

جعلی کھاد اور زرعی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، ڈاکٹر فرخ جاوید

منگل 2 دسمبر 2014 19:02

پنجاب بھر میں جعلی کھاد اور زرعی ادویا ت کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع؛ملتان ..

راولپنڈی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدکی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی کھاد اور زرعی ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملتان اور شیخوپورہ میں محکمہ زراعت اور پولیس کے مشترکہ ریڈز کیے گئے جس میں جعلی کھاد اور زرعی ادویات کی بڑی مقدار قبضے میں لینے کے علاوہ 7 فراد کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔

تمام ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اوروہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے اس موقع پر محکمہ زراعت کے عملے کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاوٴن کو جاری رکھنے اور کاشتکاروں کی فلاح کیلئے جعلی کھاد کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیر راعت پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق حکومت کسان دوست اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب بھر کے کسانوں کے لئے گندم کے بیج میں 100 روپے فی بیگ کمی کی گئی ہے جس سے کاشتکاروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت کسان دوست ہے اور کسانوں کے حقوق کا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں سے انکی فصلوں میں جا کر گفتگو کرتے ہیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے پالیسی بنائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ہمارے کاشتکار دنیا کے محنتی ترین اور قابل کاشتکار ہیں، انکی محنت کو کسی جعلی کھاد بنانے والے کی حرص کی نظر نہیں ہونے دینگے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ محکمے کا عملہ پنجاب بھر میں بھرپور کریک ڈاوٴن کرے اورہر طرح کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :