پمز میں ایبولا وائرس کے شبے میں لائے گئے مریض کی حالت خطرے سے باہر‘ دو سے تین روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا،ترجمان پمز

منگل 2 دسمبر 2014 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ایبولا وائرس کے شبے میں لائے گئے مریض کی حالت خطرے سے باہر‘ دو سے تین روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز کے مطابق پمز میں ایبولا وائرس کیشبے کی حالت میں الشفا انٹرنیشنل ہسپتال سے لائے گئے چکوال سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ تصور حسین کی حالت خطرے سے باہر ہوگئی اور دو سے تین دن روز میں مریض کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔