پارکنگ پلازہ مون مارکیٹ کی چار دکانوں اور مختلف رہائشی سکیموں کے 21پلاٹوں کا نیلام عام آج ہو گا ،

بینکوں اور کثیر المنزلہ کمرشل عمارتوں کیلئے مختص بڑے پلاٹ بھی نیلام کئے جائیں گے

منگل 2 دسمبر 2014 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) پارکنگ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی چار دکانوں اور جو ہر ٹاؤن‘ سبزہ زار‘ مصطفی ٹاؤن اور تاج پورہ میں واقع21 کمر شل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام آج ( 03 دسمبر 2014ء کو )دن10.00 بجے ایل ڈی اے کمیو نٹی سنٹر 239/A ایو بیہ ما رکیٹ نیو مسلم ٹا ؤ ن میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں بینکوں کے مرکزی اور علاقائی دفاتر تعمیر کرنے کے لئے10کنال رقبے کا ایک پلاٹ اور کثیر المنزلہ کمرشل عمارتوں کے لئے مختص چار اور پانچ کنال کے تین پلاٹ بھی نیلام کئے جائیں گے -لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی نے شہر میں نیا بینک سکوائر قائم کرنے کے لئے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں69 کنال اراضی مختص کی ہے جس پر بینکوں کے مرکزی اور علاقائی دفاتر تعمیر کرنے کے لئے 10سے 30کنال رقبے کے چار پلاٹ بنائے گئے ہیں