امر یکی ڈاکٹرز نے طاہر القادری کی صحت کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا ‘قادری علاج کیلئے آج امر یکہ روانہ ہوں گے

منگل 2 دسمبر 2014 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری علاج کوامریکی ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم نے صحت غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بیرون ملک علاج کرانے کا مشورہ دیاجبکہ ڈاکٹر طاہر القادری آج (بدھ) امر یکہ روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کے روز امر یکی ڈاکٹرز کی ٹیم نے ڈاکٹر طاہر القادری کا انکی رہا ئش گا ہ پر مکمل طبی معائنہ کیا جس میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہے اور ان کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا جبکہ انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہے جس کے باعث انہیں فوری طور پر بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ڈاکٹروں کے مشورے پر امریکہ سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وہ آج صبح 6بجے کی فلائٹ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے ہوسٹن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا امریکہ میں اس ہسپتال سے علاج ہوگا جہاں سے وہ پہلے بھی علاج کراتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :