پاکستان کے عوام پر 66سال سے مسلط مخصوص طبقے کی حقیقی ذہنیت کا عکاس ہے،پنجاب اور سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں پر مشتمل طبقہ جن کو انگریز اپنی خدمت کے عوض میں اس ملک کے سیاہ و سفید کا مالک بنایا وہ مسلسل سادہ لوح مسلمانوں کو اسلام اور آزادی کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں،

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی گلگت بلتستان سے متعلق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر شدید تنقید

منگل 2 دسمبر 2014 21:10

پشاور/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان پاکستان کے عوام پر 66سال سے مسلط مخصوص طبقے کی حقیقی ذہنیت کا عکاس ہے،پنجاب اور سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں پر مشتمل طبقہ جن کو انگریز اپنی خدمت کے عوض میں اس ملک کے سیاہ و سفید کا مالک بنایا وہ مسلسل سادہ لوح مسلمانوں کو اسلام اور آزادی کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں۔

منگل کو ٹی ٹی پی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طبقے کے نزدیک پاکستان میں بسنے والی دیگر تما م اقوام ان کے غلام اور کرایے کے مزدور کی حیثیت رکھتے ہیں ، جبھی بلوچستان ،خیبر پختونخواہ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے عوام بنیادی انسانی ضروریات کے مستحق بھی نہیں ٹھہرتے، وہ ہمیشہ کے لئے معمولی تنخواہ کے عوض اس طبقہ کے نوکر اورملازم ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسی منحوس ذہنیت نے بنگال کو ہم سے جدا کیا، بلوچستان اور غیور قبائل بھی کنارے پر کھڑے ہیں، جبکہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کی صورتحال بھی کوئی تسلی بخش نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لو گوں کو زیادہ خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ ان کو وہ حقوق کبھی حاصل ہو سکیں گے جو مخصوص طبقہ کو حاصل ہیں ۔ اس خطہ کے وسائل سے استفادہ تو ہوتا رہے گا لیکن اس علاقے کو بنیادی انسانی ضروریات اور حقوق میسر ہوں یہ ایک خواب ہی رہے گا