مہمند ایجنسی،پولیو سپر وائزر اور ورکرزکا معاوضہ نہ ملنے پر پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

منگل 2 دسمبر 2014 21:14

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) مہمند ایجنسی،پولیو سپر وائزر اور ورکرزنے معاوضہ نہ ملنے پر پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔5مہینوں سے مختلف راونڈز کے معاوضہ تاحال ادا نہیں کی گئی ہے۔بقایاجات کی ادائیگی تک پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔مظاہرین کی وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق پولیو کے سپر وائزر اور ورکرز نے معاوضہ نہ ملنے پر ائندہ 8دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں 70 سے زائد سپر وائزر اور پولیو ورکرز نے مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پولیو سپر وائزر محمد اسرار اور محمداشفاق خان نے کہا کہ گزشتہ 5مہینوں سے پولیو مہم کے مختلف راونڈز کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کے علاوہ نومبر 2013 سے 2014 تک بعض راونڈز کے بقایاجات بھی محکمہ صحت کے زمے واجب الا ادا ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ صحت کے زمہ داران مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔اور بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تاریخ پہ تاریخ دے رہے ہیں۔ حالانکہ ہم سب جانوں پر کھیل کر دھمکیوں کے باوجود پولیو مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او اوریونیسف سمیت تمام ادارے ہمارے بقایاجات کی ادائیگی کے زمہ داری نہیں لے رہی ہے۔

انہوں نے ائندہ 8 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے وارننگ دی کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ ڈبلیو ایچ اوفاٹا کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر سرفراز خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیو مہم میں ڈبلیو ایچ او کی زمہ داری ٹیکنکل سپورٹ اور مانیٹرنگ تک محدود ہیں۔مالی ادائیگیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :