Live Updates

عمران خان کی قیادت میں تحریک عوامی قوت کا روپ دھار کر مظلوموں اور محروم طبقات کی آواز بن گئی ،

پشاور ضلعی ترقیاتی ومشاورتی کمیٹی کے چیئر مین اربا ب جہانداد کاتقریب سے خطاب

منگل 2 دسمبر 2014 21:14

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) پشاور ضلعی ترقیاتی ومشاورتی کمیٹی کے چیئر مین اربا ب جہاندادنے کہاکہ18سال پہلے عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک اب عوامی قوت کا روپ دھار کر مظلوموں اور محروم طبقات کی آواز بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے نائن کے علاقے بدھائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علاقہ معززین نے شرکت کی ڈیڈک چئیرمین اربا ب جہانداد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے فرسودہ سیاست کا خاتمہ کرکے حقیقی تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے لوگ اپنی جماعتوں سے کنارہ کش ہو کر اس تحریک میں شامل ہو کر تبدیلی کے اس سفر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کمربستہ ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے نائن کے علاقے بدھائی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کی تقدیر بدلنے کے لئے پر عز م ہے اور موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کیا جائے اور انہیں بھی آگے بڑھنے کے مواقعے فراہم کئے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :