لاڑکانہ میں عباسی کلہوڑا تنظیم کی جانب سے 2 روزہ مفت آنکھوں کی طبی کیمپ لگائی گئی

منگل 2 دسمبر 2014 21:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) لاڑکانہ میں عباسی کلہوڑا تنظیم کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 2 روزہ مفت آنکھوں کی طبی کیمپ لگائی گئی، جس میں سندھ بھر کے دور دراز علاقوں سے مستحق غریب مردو خواتین کا چیک اپ ماہر ڈاکٹر وں نے کیا ۔جس میں پہلے دن 600سے زائد مریضوں کا مفت مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ 100 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ولید محلہ میں سابق ایم پی اے اور عباسی کلہوڑا تنظیم کے سربراہ سردار حاجی منور علی عباسی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 2 دسمبر سے 3 دسمبر تک مفت آنکھوں کی طبی کیمپ لگائی گئی، جس میں گذشتہ روزسندھ بھر سے آئے ہوئے مرد خواتین مریضوں میں600سے زائد مریضوں نے مفت آنکھوں کا چیک اپ کروایا اور 150 مریضوں کو آپریشن کیلئے داخل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آنکھوں کے ڈاکٹر زبیر عالم نے بتایا کہ اکثر مریض آنکھوں میں موتیہ پانی، کالا پانی اور دیگر امراض میں مبتلا ہوتے ہیں، ہم نے 100 مریضوں کے آنکھوں کی آپریشن کی ہے اور آج چیک اپ کرکے مزید آپریشن کئے جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ان کی مفت چکاس بھی کر رہے ہیں۔ اس موقعے پر 37 ویں کیمپ لگوانے والے سردار حاجی منور علی عباسی نے کہاکہ ہم ہر سال غریب افراد کی خدمت کیلئے مفت آنکھوں کی کیمپ لگاتے ہیں اور اس سال بھی لگائی گئی ہے، جس میں مریضوں کا مفت چیک اپ کرنے، ادویات فراہم کرنے اور کھانے پینے سمیت رہائش بھی مہیا کی گئی ہے، عوام کی خدمت کوہم اپنی عبادت سمجھتے ہیں۔