الخدمت خواتین ٹرسٹ کا غریب و نادار بچیوں کو جہیز فراہم کرنے کا اعلان،

عورتوں کو ہنر مند بنانے کیلئے سلائی مشینیں بھی دی جائیں گی، نویدہ انیس، پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں سمیت دیگرفلاحی منصوبوں پر کام جاری رہے گا، صائمہ شبیر

منگل 2 دسمبر 2014 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی مرکزی نگران نویدہ انیس اور ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ الخدمت ٹرسٹ خواتین کو ہنر مند بنانے، پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے اور غریب و نادار بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کی فراہمی سمیت اپنے فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھے گا- وہ گرین ٹاؤن کے سلائی سنٹر میں کورس مکمل کرنے والی بچیوں کو سلائی مشینیں و اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں - تقریب میں ڈیڑھ سالہ سلائی کا کورس مکمل کرنے والی بچوں کو سلائی مشینیں جبکہ چھ ماہ اور تین ماہ کا کورس مکمل کرنے والی طالبہ کو تحائف دیئے گئے-مقررین نے کہا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ اب تک ہزاروں خواتین کو نہ صرف روزگار کے قابل بنا چکا ہے بلکہ غریب و نادار بچیوں کو جہیز بھی فراہم کیا جا رہا ہے - تربیت حاصل کرنے والی بچیاں شادی کے بعد بھی اپنے گھر کی بہتر طور پر کفالت اور بچوں کی تربیت کرتی ہیں-

متعلقہ عنوان :