پولیو اور خسرہ کے خلاف مہم میں تمام مکاتبِ فکرکوکرداراداکرنا ہوگا‘ چوہدری شوکت علی

بدھ 3 دسمبر 2014 13:57

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری شوکت علی نے کہاہے کہ ضلع کوٹلی میں ہیلتھ کی صورت حال بہترہے ، پولیو کے قطرے پلانے، خسرہ مہم میں انجکشن لگانے کی مہم میں تمام مکاتبِ فکرکوکرداراداکرنا ہوگا۔میڈیا ،علمائے کرام اور اساتذہ کاکردار بنیادی اہمیت کاحامل ہے۔پولیو خطرات روکنے کے لیے خانہ بدوشوں اور کوڑاکرکٹ اکٹھاکرنے والوں کی بستیوں پرنظررکھناہوگی محکمہ صحت کے تمام اہلکاروں کومہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناہوگا ، انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او آفس میں سیمینار انسداد خسرہ مہم سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالشکور، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال، ایڈیشنل کمشنر کاشف حسین، مرکزی صدر انجمن تاجراں ملک یعقوب، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر سیّد شفقت شاہ، ڈاکٹر فدا حسین بٹ ، کوآرڈینٹیرمحمد شفیع کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی شوکت علی نے اپنے خطا ب میں کہاکہ اپنی نسلوں کی صحت کے لیے ہمیں مل کرکرداراداکرناہوگا۔صحت مندمعاشرہ صحت مند قوم پیداکرتاہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالشکور نے کہاکہ 8دسمبر سے 12روز کی انسداد خسرہ مہم شروع ہوگی جس میں ضلع کوٹلی میں 220موبائل اور 59فکسڈ سنٹرزقائم کیے گئے ہیں،اس مہم میں کل 1455افراد شامل ہوں گے مہم میں 6سے 10سال کے عمر کے بچوں کوخسرہ ویکسنیشن کے علاوہ 5سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :