امریکی سماجی کارکنوں کے گروپ کا ٹیکساس حکام سے ذہنی مریض شخص کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ

بدھ 3 دسمبر 2014 14:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) امریکی سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے ٹیکساس حکام سے سزائے موت کے ایک ذہنی مریض قیدی کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے ٹیکساس کے گورنر رکی بیری کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 56 سالہ سکاٹ بینینسی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اسلئے اس کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسا شخص جس کا ذہنی توازن خراب ہے اسے پھانسی دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے واضح رہے کہ 56 سالہ سکاٹ بینینسی کو 1992ء میں اپنے گھر میں فائرنگ کرکے سسرالی رشتہ دار کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے اس پر مقدمہ چلایا گیا تھا اور عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔