صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

بدھ 3 دسمبر 2014 16:49

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنو ن حسین نے ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئر مین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کو ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کاصدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔