کراچی کی11 حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم تین دن کے لئے 5 دسمبر سے شروع ہوگی

بدھ 3 دسمبر 2014 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم دوبارہ 5 دسمبر سے شروع کی جا رہی ہے۔ مہم تین روز جاری رہے گی۔ دو لاکھ 72 ہزار 745 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلا س میں تین وز کیلئے شروع کی جا نے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیااجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز،ایس ایس پی، اعجاز ہاشمی،ای ڈی او صحت ظفر اعجاز، تمام ٹاؤن ہیلتھ افسران،عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ پولیو ٹیم کے نگراں ڈاکڑ صلاح محمد،عالمی ادارہ صحت کے نمائندے و ماہر ین ،یونیسف کے نمائندے بھی موجود تھے اجلاس میں گذشتہ ماہ 15 نومبر سے شروع کی جانے والی مہم کی کارکردگی کا جا ئزہ لیا گیا،سابقہ تین روز کی مہم سات روز تک جاری رہی تھی تاکہ ہر ممکنہ طور پر انکاری اور عدم دستیاب بچوں کو قطرے پلانے کی کوششیں کامیا ب ہو سکیں،اجلاس میں بتا یا گیاکہ گذشتہ مہم کے دوران پو لیو پلانے سے انکار کر نے والوں کی تعداد میں حو صلہ افزا انداز میں مزید کمی آئی ہے، گھر بند ہو نے کے باعث جو بچے عدم دتیاب تھے ان میں بھی کمی آئی ہے اس دفعہ امید ہے کہ سو فیصد کمی ہو گی اور ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ٹاؤن ہیلتھ افسران اور عالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں کام کر نے والے خصو صی عملہ نے بتایا کہ کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں مشکلات کے باوجود پولیو پلانے کا کام ماضی سے بہت بہتر رہاہے جن علاقوں میں والدین کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن نہیں تھا وہا ں بھی بیشتر علاقوں میں علما کرام، مذہبی رہنماؤں ، علاقہ کے معزز افراد اور سماجی کارکنوں کے تعاون کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر کراچی اور عا لمی ادارہ صحت نے مہم کی کا رکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :