کر پشن معا شر تی نا سو ر بن چکا ،خا تمے کے لئے تمام طبقا ت کو آگے آنا ہو گا ،معا شر ے کو نقصا ن تعلیم یا فتہ طبقہ نے پہنچا یا

جما عت اسلا می ضلع دیر پا ئین کے امیر اعزازا لملک افکا ری کاخطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 17:16

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) جما عت اسلا می ضلع دیر پا ئین کے امیر اعزازا لملک افکا ری نے کہا ہے کہ کر پشن معا شر تی نا سو ر بن چکا ،خا تمے کے لئے تمام طبقا ت کو آگے آنا ہو گا ،معا شر ے کو ذ یا دہ نقصا ن تعلیم یا فتہ طبقہ نے پہنچا یا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے قر طبہ ما ڈل کا لج تیمر گرہ میں ٹیلنٹ ایوا ر ڈ شو سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر ڈا ئیر یکٹر قر طبہ کا لج محمد ر حیم ،پر نسپل لا یق زادہ بھی مو جو د تھے ۔

ٹیلنٹ ایوا ر ڈ شو کے موقع پر طلبہ نے مختلف قسم کے ٹیبلو ،مقا بلے ،تقا ر یر اور ملی نغمے پیش کئے اور حا ضر ین سے داد و صو ل کی ۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ضلعی امیر جما عت اسلا می دیر پا ئین اعزاز لملک افکا ری نے کہا کہ تعلیم کیسا تھ بہتر تر بیت وقت کی ضر و ر ت ہے ،پا کستا ن پر مسلط اعلی تعلیم یا فتہ طبقے کی و جہ سے روزا نہ 12ار ب ر و پے کی کر پشن کی نذر ہو ر ہے ہیں جبکہ ہر پا کستا نی عا لمی اداروں کا 80ہزا ر ر و پے کا مقرو ض بن چکا ہے ، کمیشن ما فیا کے خا تمے، تعلیمی بجٹ میں خا طر خواہ اضا فے اور امیر و غر یب کے لئے بلا تفر یق یکسا ں نظا م تعلیم کے نفا ذ تک مسا ئل کا حل ممکن نہیں ،انسا نی ہمد ر دری کے بغیر تعلیم کا کو ئی فا ئد ہ نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے خطا ب میں ڈا ئیر یکٹر قر طبہ کا لج محمد ر حیم نے کہا کہ دور جد ید کا سب سے بڑا اور مو ثر ہتھیا ر ”تعلیم ،، ہے تا ہم بد قسمتی سے ہمار ے ہا ں ملکی بجٹ کا صر ف 2فیصد حصہ تعلیم پر خر چ ہو رہا ہے اس وقت امر یکہ میں یو نیو ر سٹیو ں کی تعدا د 8ہزا ر،بھا ر ت میں 6ہزا ر جبکہ پا کستا ن میں چند سو تک محدود ہے ۔تقر یب کے اخر میں پو ز یشن ہو لڈ ر طلبہ میں ٹرا فیاں ،میڈ لز اور کیش انعا ما ت تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :