ذہنی اور جسمانی معذوری قصہ پارینہ بن چکی ہے ‘ بینائی اور قوت گویائی سے محروم افراد نے دنیا میں اپنی خدا داد صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں کہ بینائی اور قوت گویائی رکھنے والے افراد بھی دھنگ رہ جاتے ہیں‘ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں او رانہیں معاشرے کامفید شہری بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

ای ڈی اوایجوکیشن مختار حسین کا خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام جناح ہال کمپنی باغ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 17:21

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ای ڈی اوایجوکیشن مختار حسین نے کہاہے کہ ذہنی اور جسمانی معذوری قصہ پارینہ بن چکی ہے ۔ بینائی اور قوت گویائی سے محروم افراد نے دنیا میں اپنی خدا داد صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں کہ بینائی اور قوت گویائی رکھنے والے افراد بھی دھنگ رہ جاتے ہیں ۔ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں او رانہیں معاشرے کامفید شہری بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

وہ بدھ کو یہاں خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام جناح ہال کمپنی باغ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ‘ یونیورسٹی آف سرگودہا منڈی بہاؤ الدین کیمپس کے چیف ایگزیکٹو وارث ندیم وڑائچ ‘ ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملک محمد اکبر ‘ عائشہ صدیقہ اور ریاض محمود کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ادارہ جات کے سربراہان ‘ اساتذہ کرام ‘ طلباء او ران کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ایجوکیشن نے کہاکہ خصوصی بچوں کاعالمی دن منانے کامقصد ان کے مسائل کو حل کرناہے ۔ دین اسلام ہمیں اپنے بچوں کی خدمت او رخصوصی دیکھ بھال کی دعوت دیتاہے ۔ خصوصی بچوں کا بھی معاشی ‘ معاشرتی اور سماجی سرگرمیوں میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا عام لوگوں کا ۔ ہمیں ان تمام لوگوں کی ان کا حق حاصل کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ نے کہاکہ تین دسمبر خصوصی بچوں کے ساتھ محبت کے اظہار کادن ہے ۔

حکومت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔ خصوصی بچے کسی سے کم تر نہیں ہیں ۔ ان سے ہمدردی کی بجائے مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وارث ندیم وڑائچ نے کہاکہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے ہمیشہ سربلند رہتے ہیں ۔ ہمیں اپنی شام غم کو صبح روشن میں بدلنے کیلئے محنت سے کام لینا چاہیے۔ میڈم عائشہ صدیقہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ خصوصی بچوں کی آبیاری میں ان کے والدین او راساتذہ کرام کے کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

تقریب سے ڈی او کواپرٹیو ملک محمد اکبر ‘ ریاض محمود ‘ ثریا انیس نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں او ربچیوں نے کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :