ملکی ترقی کیلئے تمام طبقات کردار اداکریں، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اپنی ذمہ دار ی کو پہچانیں، معاشرہ و ملک کی بہتر ی کیلئے اپنے شعبوں و حلقوں میں موثر کردا راداکرنا وقت کا تقاضا ہے

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر مرزاجاوید کی کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 17:33

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر مرزاجاوید نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے تمام طبقات کردار اداکریں، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اپنی ذمہ دار ی کو پہچانیں، معاشرہ و ملک کی بہتر ی کیلئے اپنے شعبوں و حلقوں میں موثر کردا راداکرنا وقت کا تقاضا ہے۔

وہ وہ بدھ کو جاتی عمرہ اڈا پلاٹ دفتر مسلم لیگ (ن) میں کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے اداروں کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات فراہمی کے لیے مثبت کردار اور تعمیر و ترقیاتی ریکارڈ منصوبوں کااجراء ملک مزید احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا بحرانوں کے خاتمہ کے لیے عوام کا ساتھ ضروری ہے چونکہ دھرنے والوں کو ملک کا خیال ہے نہ ہی عوام کی ترقی دیکھ سکتے ہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کرکے عوام کو اندھیروں پاکستان کو روشن خیالی کی طرف لے جانے کا منصوبہ ہے ان کے جلسوں سے صاف روشن خیالی کے منظر نظر آتے ہیں اس وقت ضرورت نیک نیتی سے پارلیمنٹ کے اندرعوام کو ریلیف دینے کا ایجنڈا لے کر بلکہ سڑکوں پر دمادم مست قلندر کرکے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو روکنے کی منصوبہ ہے انکا میسج بھی یہی ہے کہ نہ حکومت کراں گے اور نہ کرنے دیں گے توعوام کا کیا بنے گا ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :