پمز میں ایکسرے مشین خراب ‘ مریض رل گئے

بدھ 3 دسمبر 2014 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ایکسرے مشین خراب ‘ مریض رل گئے‘ ہڈی‘ جوڑ کے علاوہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض باہر سے مہنگے داموں ایکسرے پر مجبور جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے ایکسرے مشین خراب ہیں اور ایمرجنسی وارڈز کے مریضوں کو ایکسرے کروانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ وارڈز کے مریض نجی ایکسرے کرنے کیلئے ہسپتال سے باہر جارہے ہیں جبکہ ایمرجنسی میں آئے ہوئے مریضوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔