پنجاب بھر کی جیلوں میں بھرتی ہونیوالے وارڈن ‘ لیڈی وارڈن کے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کا فیصلہ‘

بدھ 3 دسمبر 2014 18:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) صوبہ بھر کی جیلوں میں بھرتی ہونیوالے وارڈن ‘ لیڈی وارڈن کے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کا فیصلہ‘ صوبہ بھر کے ڈی سی اوز سے ڈومیسائل کی تصدیق کے بعد ہی پہلی تنخواہ جاری کرنے کا حکم‘ ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں نئے بھرتی ہونیوالے وارڈن‘ لیڈی وارڈنز کی تعیناتی کے دوران پیش کئے جانیوالے ڈومیسائل کی تصدیق کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کو کاغذات ارسال کردیئے ہیں اور کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں ان کی تصدیق کو یقینی بناکر واپس ارسال کیا جائے تاکہ جیلوں میں بھرتی ہونیوالے تمام ملازمین کو پہلی تنخواہ دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :