ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض کے تمام ٹیسٹ منفی ہنوے پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

بدھ 3 دسمبر 2014 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر عائشہ کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کئے گئے خون کے نمونوں سے ایبولا وائرس کے ٹیسٹ منفی نکلے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تصور حسین نامی مریض کو دو روز قبل انگلی میں درد، کھانسی اور بخار کے باعث پمز لایا گیا تھا اور مریض میں ایبولا وائرس کا شبہ ک اظہار کیا گیا تھا۔ مشتبہ مریض کے خون کے نمونوں کو این آئی ایچ لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جہاں ٹیسٹوں میں ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ترجمان پمز کے مطابق مریض کو یرقان کی بیماری لاحق ہے۔