ملک بھر میں انسداد پولیو ورکرز کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے، وزیر داخلہ چوہدری نثار کے چاروں آئی جیز کو احکامات جاری

بدھ 3 دسمبر 2014 19:12

ملک بھر میں انسداد پولیو ورکرز کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے، وزیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملک بھرمیں انسداد پولیوورکرز کوسیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں یہ احکامات چاروں صوبائی آئی جیز کوجاری کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ملک میں انسدادپولیوورکرز پر دہشت گردوں کے حملے تشویش ناک ہیں ان کے تدارک کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بدھ کے روز وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کے دوران کہاکہ ملک سے پولیووائرس کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتیں اپناکردار اداکریں سیکورٹی ادارے اپنے فرائض اداکریں گے قومی وزیر صحت سائرہ افضل نے وزیر داخلہ کوبتایاکہ پولیو وائرس کے خاتمے میں دہشت گرد رکاوٹ ہیں انسداد پولیو ورکرزکوسیکورٹی کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے جائیں کیونکہ اس سیکورٹی کے بغیر انسداد پولیوورکرز اپنے فرائض اداکرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ورکرز پر حملے انسداد پولیو وائرس میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اس پر وفاقی وزیر داخلہ نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ ملک بھر میں انسداد پولیو ورکرز کوتحفظ فراہم کیاجائیگاوفاقی وزیر داخلہ نے چاروں انسپکٹرزجنرل پولیس کواحکامات جاری کیے ہیں کہ انسداد پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے اقداما ت کیے جائیں ۔