رینجرز کی صدر ریگل میں کارروائی ،بین الصوبائی گروہ کے 8کارندے گرفتار ،مسروقہ سامان برآمد

بدھ 3 دسمبر 2014 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) رینجرز کی صدر ریگل میں کارروائی ،بین الصوبائی گروہ کے 8کارندے گرفتار ،مسروقہ سامان برآمد ۔رینجرز ہیڈکوارٹر HQ62ونگ نزد ڈی جے سائنس کالج میں بدھ کو رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے صدر الیکٹرانکس مارکیٹ میں شٹر توڑ کر چوری کی وارداتیں کی جارہی تھیں ۔تاہم گذشتہ روز شٹرتوڑ کر چوری اور ڈکیتی کے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ،لاہور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں چوری کی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں ۔تاہم ان کا گروہ کراچی میں گزشتہ ہفتہ ہی آیا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گروہ الیکٹرونکس کے تاجروں کے پاس خریدار بن کر جایا کرتا تھا اور مشاہدے کے بعد دکان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے 23لیپ ٹاپس سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ۔

یہ تمام سامان رینجرز نے کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کے حوالے کردیا ۔اس موقع پر عتیق میر نے بتایا کہ گذشتہ کئی عرصے سے الیکٹرونکس مارکیٹ میں اس طرح کی وارداتیں کی جارہی تھیں ۔اس گروہ کے پکڑے جانے سے الیکٹرونکس ڈیلرز نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔تاہم میرے سپرد کیا جانے والا تمام سامان پولیس کی کارروائی کے بعد ہی متعلقہ دکانداروں کو واپس کیا جائے گا اور ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے اس مسروقہ سامان کو بطور شہادت پیش کیا جائے گا ۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی میں تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف شفاف طریقے سے تفتیش ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :