افغان سفیر کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات

پاکستان صحت کے حوالے سے افغانستان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ،وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ

بدھ 3 دسمبر 2014 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر جنان موسی زئی نے وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے افغانستان کے سفیر کا اپنے آفس میں استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی اور سماجی رشتے قائم ہیں اور کہا کہ پاکستان صحت کے حوالے سے افغانستان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر افغانستان سفیر نے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے حکومت افغانستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحت کی سہولیات کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :