خیرپور:ہیلتھ ورکروں سے رشوت لینے کی انکوائری شروع،بیانات قلمبند

بدھ 3 دسمبر 2014 20:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء)ہیلتھ ورکروں سے رشوت لینے کی انکوائری شروع۔بیان قلمبند۔200لیڈی ہیلتھ ورکرز نے رشوت کے عیوض آڈر جاری کرنے کا بیان تحریری طور پر پیش کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپورکے ڈی ایچ او آفیس میں ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر سکندر میمن اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو نے لیڈی ہیلتھ ورکروں سے رشوت لیکر آڈر دینے والے معاملے کی انکوائری کیلئے صوبودیرو ،فیض گنج،ٹھری میرواہ اور خیرپور تعلقوں کی ہیلتھ ورکروں کو طلب کرکے تحریری طور پر بیان لئے ،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر انکوائری ٹیم نے بتایا کہ ہمارے پاس 200سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکروں نے اپنے بیان تحریری طور پر دئیے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں بھاری رقم لیکر آڈر جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 200کے قریب ہیلتھ ورکرز اپنے بیان قلم بند کرنے نہیں آئی جس پر سپر وائیزر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو فوری پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔