حیدرآباد،سندھ کے سر کا ری ہسپتا لوں کی نجکا ری کے خلاف تیسر ے روز بھی لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی 2گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال، او پی ڈیز کا بائیکاٹ

بدھ 3 دسمبر 2014 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) سندھ کے سر کا ری ہسپتا لوں کی نجکا ری کے خلاف تیسر ے روز بھی لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل حیدرآباد میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے 2گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال کی، وارڈوں اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا ، صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے بھی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ینگ ڈ اکٹر ز ایسو سی ایشن ڈ اکٹر اسد پٹھا ن ، ذ والفقا ر علی جتو ئی ، عبد اللطیف او ٹھو ،ممتا ز علی جتو ئی ، اسٹا ف نر سز گل نا ز ، فردوس اور بدر ابڑ و نے خطاب کر تے ہو ئے محکمہ صحت کو خبر دار کیا کہ تمام سر کا ری ہسپتا لوں کی نجکا ری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجا ج کا دائر ہ وسیع کیا جا ئے گا انہوں نے چےئر مین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری شر یک چےئر مین آصف علی زرداری سے پر زور مطا لبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ کے مذ کورہ فیصلے کا نو ٹس لیتے ہو ئے سر کا ری ہسپتا لوں کی نجکا ری کے فیصلے کو ختم کر ایا جا ئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت سرکاری ہسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :