پنجاب کا بصارت سے محروم طبقہ مایوس اور ناامیدی کا شکار ہے، محمد مظفر ،

معذور افراد کے لئے مختلف محکموں میں مخصوص 2فیصد کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا

بدھ 3 دسمبر 2014 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کے سیکرٹری جنرل محمد مظفر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ معذور افراد کے لئے مختلف محکموں میں مخصوص 2فیصد کوٹہ پر ان کی ہدایت کے مطابق عملدرآمد نہیں ہو رہا، جس کے نتیجے میں پنجاب کا بصارت سے محروم طبقہ مایوس اور ناامیدی کا شکار ہے، ہم بین الاقوامی یوم معذوراں کے موقعہ پر ہمارا مطالبہ ہے کہ اس نظر انداز کئے گئے طبقے کو فوری طور پر ملازمتیں فراہم کی جائیں تاکہ ان کے گھر کے چولہے باآسانی جلتے رہیں، محمد مظفر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایڈہاک یا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے افراد کی ملازمتوں کو مستقل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم منظم جدوجہد کا آغاز کرنے میں دیر نہیں کریں گے اور اپنا جائز حق مانگنے کیلئے سڑکوں پر آجائیں گے، انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :