ٹی بی ہسپتال راولپنڈی میں روزانہ 250 افراد چیک اپ کیلئے آتے ہیں‘ وفاقی حکومت ہسپتال کو سالانہ 64 لاکھ کا فنڈ دیتی ہے،

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

بدھ 3 دسمبر 2014 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا ہے کہ ٹی بی ہسپتال راولپنڈی میں روزانہ 200 سے 250 افراد چیک اپ کیلئے آتے ہیں‘ وفاقی حکومت ہسپتال کو سالانہ 64 لاکھ روپے کا فنڈ دیتی ہے۔ قومی اسمبلی میں بدھ کی شام ارکان اسمبلی خالدہ منصور اور نگہت پروین کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی بی ہسپتال میں وارڈ نہیں ہے۔

مریض کا او پی ڈی میں چیک اپ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ‘ شاہدہ رحمانی‘ عذرا فضل پیچوہو‘ عمران ظفر لغاری اور میر اعجاز حسین جاکھرانی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری وزارت داخلہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بلوچستان سے تین لاکھ افراد نے نقل مکانی نہیں۔

(جاری ہے)

تین لاکھ کے اعدادوشمار حیران کن ہیں۔ ممبران اسمبلی واضح کریں کہ انہوں نے یہ اعدادو شمار کہاں سے حاصل کئے ہیں۔

اکبر بگٹی کے قتل کے وقت پانچ سے چھ ہزار افراد نے بلوچستان سے نقل مکانی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ادارے کے اعدادوشمار نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تین لاکھ کے اعدادو شمار غلط ہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اتنی بڑی نقل مکانی نہیں ہوئی۔ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے تین ہزار افراد نے نقل مکانی کی لیکن تین لاکھ کا فگر غلط ہے۔ سپیکر نے اس ڈیٹا کی دوبارہ چیکنگ کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :