نوشہرہ ورکاں ، علاج معالجے کی ناکافی سہولتوں کی پر آٹھ بچوں کی ماں دوران زچگی چل بسی

بدھ 3 دسمبر 2014 22:52

نوشہرہ ورکاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) نوشہرہ ورکاں میں تمامتر حکومتی دعوؤں کے برعکس علاج معالجے کی ناکافی سہولتوں کی بناء پر آٹھ بچوں کی ماں 45 سالہ رانی بی بی دوران زچگی حالت خراب ہونے کے باعث چل بسی اور پیدا ہونے والے معصوم بچے سمیت 9 بہن بھائی ماں جیسی عظیم ہستی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق کمبوہ کالونی نوشہرہ ورکاں کی رہائشی رانی بی بی کے ہاں بچے کی ولادت کا وقت قریب آیا تو ورثاء اسے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں لے کر گئے جہاں سے ڈاکٹر نے رانی بی جوکہ ہیپاٹائٹس کی مریضہ بھی تھی‘ کو خون کی کمی اور کمزور ہالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا جس کے بعد ورثاء نجی ہسپتال رشیدہ خانم ہسپتال لے آئے جہاں بڑے آپریشن سے بچی کی ولادت ہوئی۔

اس دوران رانی بی بی کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے موقع پر ضرورت کے مطابق آکسیجن بھی نہ دی جاسکی۔ رانی بی بی کو تشویشناک حالت میں کامونکی لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہارگئی۔ بدھ کو مرحومہ کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :