فیصل آباد،غیر معیاری،مضرصحت گوشت فروخت کرنے پر 112 قصابوں کیخلاف 76مقدمات درج ،

26 چالان اور19سو کلوگرام چھوٹاوبڑا گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا

بدھ 3 دسمبر 2014 23:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ضلعی محکمہ لائیوسٹاک نے ایک ماہ کے دوران غیر معیاری،مضرصحت گوشت فروخت کرنے پر112قصابوں کیخلاف 76مقدمات درج کرائے جبکہ 26کے چالان اور19سو سے زائد کلوگرام چھوٹاوبڑا گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹرحیدر علی خاں نے بتایا کہ ماہ نومبر کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 689قصابوں کی دکانوں کو چیک کیااورحفظان صحت کے اصولوں کے خلاف گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مضر صحت،غیرمعیاری،پانی ملا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لہذا وہ عوام کو معیاری گوشت کی فروخت کویقینی بنائیں بصورت دیگر وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :