کانگریس ایبولا کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دے، اوباما

بدھ 3 دسمبر 2014 23:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ ایبولا سے متاثرہ ملکوں کے لیے چھ بلین ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میری لینڈ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اِن بیتھیسدا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضافی مالی وسائل کے بغیر اس جان لیوا مرض کو مات نہیں دی جا سکتی۔ اوباما نے ارکانِ کانگریس پر زور دیا کہ امریکا دیگر ملکوں کو ایبولا کے خلاف کوششیں بڑھاتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے تو اسے سب سے آگے چلنا ہو گا۔ اس وقت مغربی افریقہ کے بعض ملکوں کو ایبولا کی وبا کا سامنا ہے جس کے باعث چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔