پاکستانی انجینئرز کے کمالات نے دنیا بھر سے آئے لوگوں کو حیران کر دیا

پاکستان ان چند ایک ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جو اسمارٹ بم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسمارٹ بم تکبیر لڑاکا طیارے سے لانچ کیا جاتاہے، ڈائریکٹر جنرل جی آئی ڈی ایس

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) دفاعی سامان کی نمائش آئیڈیاز کے دوران پاکستانی انجینئرز کے بنائے کمال آلات دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ اسی نمائش میں سامنے آیا تباہ کن اسمارٹ بم "تکبیر" جو صرف 7سیکنڈ میں ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بناسکتا ہے۔ گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس اینڈ سلوشنز۔ جی آئی ڈی ایس۔ پاکستان کا وہ قابل فخر ادارہ ہے جو وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستانی اسمارٹ بم تکبیر بنانے کا سہرا بھی اسی ادارے کے سر جاتا ہے۔کراچی میں جاری آئیڈیا 2014 ء میں میڈیاسے گفتگو میں جی آئی ڈی ایس کے ڈائریکٹر جنرل ایر وائس مارشل زبیر اقبال ملک بتایا کہ پاکستان ان چند ایک ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جو اسمارٹ بم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسمارٹ بم تکبیر لڑاکا طیارے سے لانچ کیا جاتاہے۔ لانچنگ سے پہلے بم کے کمپیوٹر میں ٹارگٹ کی تفصیلات فیڈ کی جاتی ہیں۔

لانچ ہوتے ہی اسمارٹ بم کیونگز نکل آتے ہیں۔اور یہ 80 سے سو کلومیٹر تک فضا میں تیرتے اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے بچتے ہوئے ٹارگٹ کو ڈھائی سو کلو بارودی مواد کے ساتھ سو فیصد درست نشانہ بنا تا ہے۔ اس اسمارٹ بم کی ذریعے ہواباز دشمن سے سو کلومیٹر کی محفوظ دوری پر رہتے ہیں ٹارگٹ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ جی آئی ڈی ایس کے ڈائریکٹر جنرل ایر وائس مارشل زبیر اقبال ملک نے مزید بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان نے زبردست مہارت حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :