احمد شہزاد بخار میں مبتلا، ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:54

احمد شہزاد بخار میں مبتلا، ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -4 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے دوسرے دن کے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے کہنا ہے کہ احمد شہزاد کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شمولیت مشکوک ہے کیوں کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کیے بغیر کسی کھلاڑی کو کھلانا دوسروں کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیر یز کا پہلا میچ آج رات دبئی سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی بھی کل اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان نے سعید اجمل کی عدم موجودگی کے باعث ٹی ٹونٹی کے اپنے اہم ہتھیار عمر گل کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :