پاکستان کی معروف پولیو ٹیم وائی ٹرائب شہسوارز نے لاہورمیں ہونیوالے گریس کنگ لینڈ پولوکپ کوجیت لیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 17:44

ریمنگٹن فارما کو ساتویں ہاف میں سے شکست دیدی۔قبل ازیں کھیلے گئے پول میچ میں وائی ٹرائب کی پولو ٹیم نے فنٹاسٹک کی ٹیم کوبہترین کھیل کے ذریعے شکست سے دوچارکیا جبکہ سیمی فائنل میں وائی ٹرائب شہسوارز نے راجیس کو3 کے مقابلے میں 6 / نصف گولوں سے مات دی تھی۔اس میچ کودیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین میدان میں امڈ آئے تھے۔

(جاری ہے)

دی گریس کنگ لینڈپولوکپ ایک 6 گولزپرمشتمل ٹورنامنٹ تھا جو لاہورکی چند بہترین ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس سال کے شروع میں وائی ٹرائب شہسوارز پولو ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے ہش پپی پولو کپ 2014ء میں ایچ بی ایل اور پی ایل سی رائل ریزیڈنشیا کی ٹیم کوفائنل میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد 5.5 کے مقابلے میں 6کے سکورسے ہراکرٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :