وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر گجرات و منڈی بہاوٴ الدین پہنچ گئے،

میڈیکل ٹیم کے ارکان دونوں اضلاع کے ہسپتالوں کے شعبہ امراض بچگان میں سہولیات کا جائزہ لیں گے

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے گذشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال و امیرالدین میڈیکل کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک ڈاکٹر عائشہ خالد کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل ٹیم گجرات و منڈی بہاوٴ الدین بھجوادی جو اپنے دو روزہ قیام کے دوران دونوں اضلاع کے ہسپتالوں کے شعبہ امراض بچگان میں وینٹی لیٹرز، سنٹرل آکسیجن سسٹم، انکوبیٹرز و دیگر طبی آلات و ضروری سہولیات کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ارکان مقامی ڈاکٹروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے اپنے پیشہ وارانہ تجربات و مہارت کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں گے جبکہ آئندہ ہفتے کو اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک ڈاکٹر عامر رشید کی قیادت میں بھی ٹیم جائے گی۔

متعلقہ عنوان :