بھارتی سرجن نے پاکستانی نژاد بحرینی نوجوان کی ٹانگ کٹنے سے بچالی،رپورٹ

جمعرات 4 دسمبر 2014 19:11

بھارتی سرجن نے پاکستانی نژاد بحرینی نوجوان کی ٹانگ کٹنے سے بچالی،رپورٹ

ماناما(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)بھارتی سرجن نے پاکستانی نژاد بحرینی نوجوان کی ٹانگ کٹنے سے بچا لی۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ محمداسد یامین کو ٹخنے میں موذی مرض کے باعث بحرینی ڈاکٹروں نے گھٹنے سے نیچے ٹانگ کاٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ٹانگ نہ کاٹی گئی تو اس کا مرض پورے جسم میں پھیل سکتا ہے اور وہ مکمل طور پر مفلوج ہوسکتا ہے تاہم نوجوان کا والد اسے بھارت لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی کامیاب سرجری کرتے ہوئے اس کی ٹانگ کٹنے سے بچالی۔

(جاری ہے)

محمد یامین اور اس کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بھرت کے بیحد شکرگزار ہیں جنہوں نے کامیاب سرجری کرتے ہوئے نوجوان کی ٹانگ کٹنے سے بچالی۔رپورٹ کے مطابق سرجری کے بعد محمد یامین بالکل صحت مند اور چلنے پھرنے کے قابل ہے اور وہ اپنے پاؤں پر چل کر بھارت سے واپس بحرین آیا ہے ۔۔