معاشرے میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو پولیو کی بیماری مکمل طور پر ختم کی جاسکتی ہے، گہنور علی لغاری

جمعرات 4 دسمبر 2014 20:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ گہنور علی لغاری نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو پولیو کی بیماری مکمل طور پر ختم کی جاسکتی ہے ۔سرکٹ ہاؤس لاڑکانہ میں DHOکی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لئے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا ہے جبکہ میڈیا میں آنے والی ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ضلع میں 3لاکھ 8000بچوں کو 8دسمبر سے 10دسمبر تک پولیو کے خاتمے کے لئے مہم کے دوران قطرے پلائے گئے۔جس سے کوئی بچہ محروم نہیں رہنا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم چلانے کے لئے ٹیموں کے اراکین کو تربیت دینے کی ضرورت ہے وہ اکثر دوران ڈیوٹی غائب ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے مہم متاثر ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں لڑکے اور لڑکیوں کو مہم کا حصہ بنانے کے لئے پابند بنا یا جائے، جبکہ انتظامی کوتاہیوں کے باعث پولیو مہم میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو خطرناک بیماری ہے جس کے خاتمے کے لئے تمام CMO'sکو مشتر کہ کوشش کرنا پڑے گی تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤں کے قطرے سے محروم نا رہ جائے۔اس موقعے پر DHOڈاکٹر خلیل احمد شیخ ، ڈاکٹر رب نواز سموں ، ADHOڈاکٹر عبدالفتح بگھیو ، WHOکے ڈاکٹر اختیار دایو، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر 2سیف اللہ ابڑو ، اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بھٹو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔دریں اثنا ء دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ گہنور علی لغاری نے معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے دفتر میں 26معذور مرد و ضعیف العمر افراد کے علاوہ معذور بچی اور بچوں کو وہیل چیئر فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :