ملک کو بھٹو کا نظر اسلام ہمارا دین،سوشلزم ہماری معیشت،جمہوریت ہماری سیاست، طاقت ہمارا سرچشمہ اور شہادت ہماری منزل کی ضرورت ہے،ناہید خان

جمعرات 4 دسمبر 2014 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) بھٹو شہید بے نظیر ورکرز موومنٹ کی سربراہ ناہید خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بھٹو کے نظرےئے اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے جمہوریت ہماری سیاست ہے ‘ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور بینظیر نے اس میں اضافہ کر کے کہا ہے کہ شہادت ہماری منزل ہے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھٹو اور بی بی زندہ نہیں ہیں مگر اب بھی ان کا نظریہ زندہ ہے اور ہم کسی کے غلام نہیں بلکہ پی پی کے خوددار ورکرز ہیں نظرےئے کیلئے اگر قربانی دینی پڑی تو قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں وہ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی کی 47 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر صفدر خان ، فخر عالم خلیل ، ملک ظفر آفریدی خائستہ رحمان آتش جنرل (ر) احسان اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا کہ دلوں میں ز ندہ رہنے والے لیڈر ہوتے ہیں جب بھٹو کو پھانسی دی گئی تو راولپنڈی میں سکینہ نامی خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی جسے وہاں کے موجود لوگوں نے ناکام بنادی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے پاکستان کو ایک آزاد ملک بننا چاہئے میرٹ پر لوگوں کو اسمبلی میں جانا چاہئے اور غریب لوگوں کو بھی اعلیٰ عہدوں پر میرٹ پر نوکریاں دینی چاہئیں تعلیم آنے والے وقتوں کی ضرورت ہے ایک ایسا پاکستان ہونا چاہئے جس میں انصاف ‘ میرٹ اور سیلف ریسپکٹ ہو نوجوان اس وقت ملک کی 60 فیصد آبادی ہے اس لئے نوجوانوں کو تعلیم ہی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہئے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سوچ کو صحیح سمت پر لے جائے انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کا ٹولہ اس وقت ملک کی سیاست پر قابض ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ بعض لوگ پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کے خلاف انہوں نے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے ان سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے پارٹی کو برباد کرنے والے سن لیں کہ پی پی ورکرز ہی بھٹو کے وارث ہیں جو بھٹو کے فلسفے کو لیکر گھر گھر جائیں گے اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو بھٹو کے فلسفے کو اپنایا جائے پارٹی کو زندہ رکھنے کیلئے لڑائی جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت وزیرستان آپریشن کے متاثرین کو فوری طور پر اپنے علاقوں میں آباد کرے کیونکہ وہ صوبے کے مختلف علاقوں میں بے سروسامانی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر نے کہا کہ بھٹو اور بی بی کا فلسفہ زندہ ہے کوئی بھٹو اور بی بی کے فلسفے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا آج کل پیپلز پارٹی کی قیادت سٹیجوں پر بہت اور ورکرز کی تعداد کم ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو نظر انداز کیا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :