طاہر القادری کی ہوسٹن میں انجیو گرافی ہو گی

سربراہ عوامی تحریک دبئی میں 15گھنٹے قیام کے بعد 4دسمبر صبح9:30بجے EK-211 پر ہوسٹن کیلئے روانہ ہوئے ، انجیوگرافی سے قبل کم از کم 3دن بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں لگیں گے ،سوموار کو مکمل طبی معائنہ ہو گا،کنسلٹنٹ ڈاکٹر منصور

جمعرات 4 دسمبر 2014 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی منگل کے روز ہوسٹن میں انجیو گرافی ہو گی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر منصور کے مطابق بلڈ پریشر نارمل کرنے کیلئے جمعہ ہفتہ اتوار تین دن درکار ہونگے ۔سوموار کو مکمل طبی معائنہ ہو گا اور منگل کو انجیو گرافی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک دبئی میں 15گھنٹے قیام کے بعد 4دسمبر صبح9:30بجے فلائٹ نمبر EK-211 پر ہوسٹن کیلئے روانہ ہوئے ۔

سربراہ عوامی تحریک ایئرپورٹ سے سیدھا ہسپتال جائیں گے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں دبئی میں 15 گھنٹے کا سٹے کرایا گیا کیونکہ مسلسل سفر ان کی صحت کیلئے مناسب نہ تھا۔دبئی ائرپورٹ پہنچنے کی خبر ملنے پر وہاں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ائر پورٹ کے باہر جمع ہو گئی تا ہم طبیعت کی خرابی کے باعث سربراہ عوامی تحریک ان سے نہ مل سکے ۔دبئی ائر پورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد نے انکی آمد پراستقبال کیا اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :