سوات ،گردوں کے عارضہ میں مبتلا چوبیس سالہ دوشیزہ کی علاج معالجہ کیلئے حکومت اورمخیرافرادسے امدادکی اپیل

جمعرات 4 دسمبر 2014 23:15

سوات ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) گردوں کے عارضہ میں مبتلا چوبیس سالہ دوشیزہ نے علاج معالجہ کیلئے حکومت اورمخیرافرادسے امدادکی اپیل کردی،اس حوالے سے مینگورہ کی رہائشی فاطمہ نامی دوشیزہ کے والدنوررحیم نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی کئی سالوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہے اپنی بساط کے مطابق علاج معالجہ کرایا مگر کوئی افاقہ نہیں ہواجبکہ ساتھ ساتھ وہ ہیپاٹائٹس میں بھی مبتلاہوگئی چونکہ ہم غریب ہیں اوربڑی مشکل سے دووقت کی روٹی مل رہی ہے ایسے میں مہنگاعلاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے ،انہوں نے کہاکہ حال میں بیٹی کا معائنہ کرایا اورڈاکٹروں کی روپورٹ کے مطابق فاطمہ کاایک گردہ ناکارہ ہوچکاہے جسے تبدیل کرنا پڑے گا اوراگر بروقت یہ گردہ تبدیل نہ کیاگیا تو اس کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گا،انہوں نے حکومت اوردیگرمخیرافرادسے بیٹی کے علاج معالجہ کیلئے امدادکی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تعاؤن کرنے والے افراد03065747081پررابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :