شوگر ملوں،کاٹن ملوں اور رائس ملوں نے لوٹ مار کے خود کش حملے کر کے کسانوں کو خودکشیوں پر مجبورکر دیا ہے

جام کر دیں گے ، کسان بورڈ کے مرکزی صدرصادق خاں خاکوانی کا قصور،اوکاڑہ ،ساہیوال ،خانیوال اور ملتان میں گنے کے کا شتکاروں سے خطاب

جمعہ 5 دسمبر 2014 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) کسان بورڈ کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی اور سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے شوگر ملوں کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی تحریک کو منظم کرنے کیلیے ملک گیر ہنگامی دورے کے پہلے مرحلے میں ضلع قصور ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،خانیوال اور ملتان میں گنے کے کاشتکاروں کے اجتماعات سے خطاب کیا۔صادق خاکوانی نے کہاکہ پورے پاکستان میں شوگر ملوں کی زیادتیاں عروج پر ہیں ،پہلے ہی حکومت کی اعلان کردہ قیمت پر کسان مطمئن نہیں تھے کیونکہ زرعی مداخل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لحاظ سے 180روپے فی من قیمت انتہائی کم تھی مگر اس اعلان کردہ قیمت پر بھی اب شوگر مل مالکان ایکا کر کے اور ملیں بند کرنے کی دھمکیاں دیکر ،سیزن لیٹ کرکے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے گنے کو اونے پونے خریدنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دھان اور کپاس کے کاشتکاروں کو لوٹنے کے بعد یہ شوگرمل مافیا اب گنے کے کاشتکاروں پر دانت تیز کر رہا ہے اور چونکہ زیادہ تر شوگر ملیں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اسمبلی ممبران کی ملکیت ہیں اس لیے کوئی کسانوں کا پرسان حال نہیں۔شوگر ملیں لٹے پٹے کسانوں کو خوود کشیوں پر مجبور نہ کریں وگرنہ لٹے پٹے اور مجبور کسان شوگر ملوں اور حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج بن کر پورے ملک کا پہیہ جام کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا اس سلسلے میں میں ملک بھر کے کسانوں سے ،کسان تنظیموں سے ،سیاسی جماعتوں سے ،اسمبلی ممبران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچائیں وگرنہ مجبور،مقہور اور بھوکے کسان انتہائی اقدام پر مجبور ہونگے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر ہو گی انہوں نے کہا کہ حکمران اور حزب اختلاف کی پارٹیاں قومی اور عوامی سلگتے مسائیل کیلیے تو اکھٹی نہیں ہوتیں مگر حکمران اور حزب اختلاف کی پارٹیوں کے شوگر مل مالکان نے کسانوں اور عوام کو لوٹنے کیلیے ایکا کر کے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ رکھے ہیں ۔

انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ گنے کی چھلائی بند کر دیں ،شوگر ملوں کا گھیراؤ کریں ،انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کو مل مالکان کے ہاتھوں لٹنے نہیں دے گا ۔ ‘

متعلقہ عنوان :