یواین او ڈی سی کے زیر اہتمام علاج اور بحالی برائے امراض منشیات کے موضوع پر تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 5 دسمبر 2014 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) قوام متحدہ کے ادارے یواین او ڈی سی کے زیر اہتمام علاج اور بحالی برائے امراض منشیات کے موضوع پر تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادلاہور کے مقامی ہوٹل میں کیاگیاجس میں پنجاب بھر سے منشیات کے علاج اور بحالی پر کام کرنے والی این جی اوزکے پروفیشنل نے شرکت کی جن کو یو این او ڈی سی کی گائڈ لائن کے مطابق ٹریننگ دی گئی ۔

نشے کی مختلف اقسام کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور منشیات میں مبتلا مریضوں کے بہترین علاج اور بحالی کے لئے یو این او ڈی سی کے متعین کردہ طریقہ علاج اور پروٹوگول کوماہرین نے تفصیلی بیان کیا جس سے پروفیشنل کے علم و کارکردگی میں یقینا اضافہ ہوا پروفیشنل نے اس ٹریننگ ورکشاپ کو سراہا تقریب کے آخرمیں پروفیشنل میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ بات گلوبل ویلفیئر آر گنائز یشن کے مرکزی صدر اور گلوبل رہیب سینٹر کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور سیکرٹری انفارمیشن محمد افضل میو نے تقریب کے اختتام پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے بتایاکے آئندہ اس طرح کی ورکشاپ کاانعقاد ہوتے رہناچائیے جس سے یقینا پروفیشنل اسٹاف کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا ۔ اور وہ بہتر طورپر اپنے مریضوں کا علاج اور بحالی کرسکیں گئے ۔ ورکشاپ میں گلوبل این جی اوکی ماہر نفسیات بینش مبین ، ارم شہزادی ، اور قدسیہ ناشی کے علاوہ مختلف این جی اوکے اسٹاف نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :