وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس،پبلک سیکٹر میں آف گرڈ سولرسلوشن کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ،

پنجاب کے پرائمری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا پروگرام، رعایتی سولر ہوم سلوشن فراہم کرنے کی تجویز صوبے کے بنیادی و دیہی مراکز صحت میں سولر پینل لگانے کیلئے جامع بزنس ماڈل تیار کیا جائے ، کم آمدن والے خاندانوں کو سولر ہوم سلوشن فراہم کرنے کے حوالے سے جامع سفارشات تیار کی جائیں، ایک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ بنایا جائے،وزیراعلیٰ شہبازشریف

جمعہ 5 دسمبر 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پبلک سیکٹر میں آف گرڈ سولرسلوشن کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے پرائمری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

سولر پینل سے پرائمری سکولوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائمر ی سکولوں میں سولر پینل لگانے کے حوالے سے قابل عمل منصوبے کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے بنیادی و دیہی مراکز صحت میں بھی سولر پینل لگانے کیلئے بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بھی مکمل طور پر سولر پر منتقل کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے کے کم آمدن والے خاندانوں کورعایتی نرخوں پر سولر ہوم سلوشن فراہم کرنے کی تجویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کم آمدن والے خاندانوں کو سولر ہوم سلوشن فراہم کرنے کے حوالے سے جامع سفارشات تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں اور واٹر سپلائی سکیموں کو بھی سولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے قابل عمل منصوبہ مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، سیکرٹریز ہاوٴسنگ، ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، صحت، لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :