ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکا یونین سیکرٹریزکے ساتھ انسدادپولیو مہم کے متعلق اہم اجلاس،

انسدادپولیو مہم کے سہ روزہ مہمات میں باقاعدگی سے یونین کی سطح پر اپنی ذمہ داریاں اداکریں،حافظ قاسم کاکڑ

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:05

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحافظ قاسم کاکڑ نے لوکل گورنمنٹ ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے یونین سیکرٹریزکے ساتھ انسدادپولیو مہم کے متعلق اہم اجلاس کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نثاراحمدبھی موجودتھے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی حافظ قاسم کاکڑ نے لوکل گورنمنٹ کے یونین سیکرٹریز پرزوردیا کہ وہ انسدادپولیو مہم کے سہ روزہ مہمات میں باقاعدگی سے یونین کی سطح پر اپنی ذمہ داریاں اداکریں اس بار پولیو مہم جو 8دسمبر سے شروع ہورہی ہے ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے چاروں تحصیلوں میں ہزاروں بچوں کو عمر بھر کی معزوری اوراپاہج سے بچانے کیلئے ہربچے کو پولیو کے دوقطرے پلوائے جائیں گے کیونکہ اب کے بار پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی شامل کیا گیاہیں معاوضیں کی بنیاد پر کم عمر تربیت یافتہ لڑکوں اورلیڈیزہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کرلی جائے گی جو گھر کے اندر جاکر شیرخواربچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے یونین سیکرٹریز کاکام ڈاکٹرزسے مل کریو سی سطح پر نگرانی کا ہوگا ان کے ہمراہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران پر مشتمل ٹیمیں پہلے دن سے پولیو ورکرزکے ساتھ روانہ کی جائے گی جو مانیٹرنگ اوردیکھ بال کاکام سرانجام دیں گے ضلع کی عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ خدارا اپنے معصوم اورپھول جیسے بچوں کو معزوری سے بچانے کیلئے نہ صرف یہ کہ خود اپنے بچوں کو قطرے پلوانے پر اصرارکریں بلکہ جہاد سمجھ کر اس مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لیں تاکہ نہ صرف پولیو کیسزپر قابو پایا جائے۔